تلنگانہ

تلنگانہ۔ خانہ پور بی آر ایس رکن اسمبلی ریکھا نائک کی کانگریس ٹکٹ کے لئے درخواست

حیدرآباد:تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے امیدواروں کی پہلی فہرست کی اجرائی کے بعد اپنا نام شامل نہ ہونے پر ضلع نرمل خانہ پور رکن اسمبلی اجمیرا ریکھا نائک نے پارٹی چھوڑنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ ان کے پی اے نے کانگرس پارٹی کے ٹکٹ کے لیے گاندھی بھون میں درخواست داخل کی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ پیر کے دن چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے بی آر ایس سے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔حلقہ اسمبلی خانہ پور سے ریکھا نائک کے بجائے بی جانسن کو پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔ امکان ہے کہ ناراض لیڈر ریکھا نائک بہت جلد کانگرس پارٹی میں شامل ہوں گی۔

 

 

اس موقع پر ریکھا نائک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کے نام وقف کر دینے کے مقصد سے ہی سیاست میں قدم رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خانہ پور سے مقابلہ کرنا طئے ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button