گرلس اسلامک آرگنائزیشن تلنگانہ کی برائی مٹاؤ مہم بعنوان "نہی عن المنکر”

 

حیدرآباد_ گرلز اسلامک آرگنائزیشن(GIO) تلنگانہ کی جانب سے معاشرے میں پھیلی اخلاقی برائیوں کے ازالے کیلئے ریاستی سطح پر اکتوبر 24-11 اکتوبر 2021 مہم بعنوان "ونہی عن المنکر” منائی جارہی ہے۔ جس کا مقصد معاشرہ سے اخلاقی برائیوں کا ازالہ ہے اور انکی سد باب کی راہیں ہموار کرنا ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں”سب سے کامل ایمان اس شخص کا ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہیں۔”
آج ہم دیکھتے ہیں کہ گلی گلی، محلہ محلہ ، جگہ جگہ لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ، ظلم و زیادتی، فساد، کینہ ، حسد، حق تلفی اور مفاد پرستی عام ہے۔ چوری، ڈاکہ زنی، قتل وغارت گری،زنا کاری، رشوت خوری، سود و حرام خوری، دھوکہ دہی، بددیانتی، جھوٹ،خوشامد، دوغلے پن، حرص، طمع، لالچ، ملاوٹ، ناپ تول میں کمی آخر وہ کون سا اخلاقی مرض اور بیماری ہے جو ہم میں نہیں ۔
لیکن اخلاق کسی بھی قوم کی زندگی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، معاشرے کے بناؤ اور بگاڑ کا دارومدار اخلاق پر ہے، اگر معاشرہ اخلاقی برائیوں کے بحران سے دو چار ہو تو پھر ایسا معاشرہ ترقی کے اعلی درجات کو نہیں پاسکتا بلکہ پستی ایسے معاشرے کا عین مقدر بن جاتی ہے۔

اس کام کی سنگینی کو جانتے اور معاشرے کے نازک حالات کو سمجھتے ہوئے گرلز اسلامک آرگنائزیشن(GIO)، تلنگانہ نے 14 روزہ مہم منعقد کیا ہے جس میں اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کا ازالہ کیا جائے اور اُس کے مضر اثرات جو سماج و معاشرے پر پڑھ رہے ہیں ان سے عوام کو واقف کروایا جائے ۔
اس press meet کو محترمہ آسیہ تسنیم صاحبہ، ریاستی ناظمہ، شعبہ خواتین،جماعت اسلامی ہند،تلنگانہ، بہن رمیصہ فاطمہ، ریاستی صدر، جی۔آئی۔او، تلنگانہ اور بہن ام مہیمن صائمہ، جنرل سکریٹری، جی۔آئی۔او، تلنگانہ نے مخاطب کیا۔
گرلز اسلامک آرگنائزیشن(GIO) تلنگانہ اور شہر حیدرآباد کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 روزہ مہم میں مندرجہ ذیل سرگرمیاں ہونگی ان شاء الله ورکشاپ کا انعقاد، سلم پروگرامس، کیمپس/ہاسٹل پروگرامس، میٹیریل کے ذریعے سے مہم کے پیغام کی ترسیل، ریاستی سطح پر کوئز کا انعقاد، پبلک میٹس وغیرہ۔

اور ساتھ ہی انہوں نے طالبات اور نوجوان خواتین سے خواہش کی ہے کہ وہ اس مہم میں اپنا بھر پور حصہ ادا کریں اور یہ عزم کریں کے وہ اپنے اندر اچھا بدلاؤ لائیں اور اپنے ساتھ ساتھ معاشرے سے اخلاقی برائیوں کو پاک کریں گے ان شاء الله.
پریس میٹ کے دوران پوسٹرز کی رسم اجراء بھی انجام دی گئی اس
موقع پر انجینئر مرزا محمد اعظم علی بیگ ‘ سٹی سکریٹری جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد اور جناب سید قمر الحسن رضوی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری’ جماعت اسلامی ھند حلقہ تلنگانہ موجود تھے.