تلنگانہ

تلنگانہ کے کنٹراکٹ ملازمین کے لئے ایک خوشخبری

تلنگانہ کے کنٹراکٹ ملازمین کے لئے ایک خوشخبری

حیدرآباد _ تلنگانہ کے کنٹراکٹ ملازمین کے لئے ایک خوشخبری ہے ہائی کورٹ نے کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ جی او نمبر 16 کو ریاستی حکومت نے 2016 میں کنٹراکٹ ملازمین کو ریگولرائزیشن کے لیے جاری کیا تھا۔ لیکن ایک بے روزگار نوجوان جے شنکر نے جی او 16 کے خلاف 2017 میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔جس پر ہائی کورٹ کی جانب سے جی او پر روک لگانے کے بعد ریگولرائزیشن کا عمل رک گیا تھا چیف جسٹس ستیش شرما کی سربراہی والی بنچ نے آج عرضی کو خارج کر دیا۔ اس سے ریگولرائزیشن کے عمل میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔اور اب حکومت کو ان تمام کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کرنا ہے جو برسوں سے مختلف محکموں میں کام کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button