جنرل نیوز

ایم ایس ٹیچرس عمرہ گروپ جدہ پہنچنے پر چیئرمین محمد لطیف خان نے کیا استقبال

حیدرآباد سے روانگی سے پہلے ایم ایس کے کارپوریٹ آفس میں تقریب کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 27/ نومبر۔ایم ایس عمرہ گروپ آج صبح 5 بجکر 5 منٹ پر حیدرآباد سے بذریعہ طیارہ روانہ ہوا اور سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً نو بج کر پانچ منٹ پر جدہ پہنچ گیا ۔ جدہ پہنچنے ہی ایئر پورٹ پر ایم ایس کے چیئر مین محمد لطیف خان ، سعودی عرب میں مقیم معروف ہندوستانی شخصیتات محمد اکبر جگتیالی اور محمد ذکی احتشام نے عازمین کے قافلہ کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس کے نوجوان ڈائریکٹر محمد الیاس خان بھی موجود تھے انہوں نے ٹیچرس کے قافلہ کے ہمراہ حیدرآباد سے جدہ کا سفر کیا ۔ جبکہ قافلہ کے استقبال کے لئے محمد لطیف خان پہلے سے ہی سعودی عرب میں تھے ۔

عمرہ کے لیے منتخب ایم ایس کے 25 ٹیچرس معہ اپنے محرم کو کل شام ایم ایس کے کارپوریٹ آفس پر مدعو کیا گیا تھا اس طرح ایم ایس کی جانب سے اسپانسر کئے گئے 50 عازمین کو انکے پاسپورٹس اور دوسرے سفری دستاویزات حوالے کیے گئے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ایم ایس کے منجينگ ڈائریکٹر انور احمد اور سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے عازمین عمرہ سے خطاب کیا اس موقع پر ڈائریکٹرز محمد اویس خان اور محمد الیاس خان بھی موجود تھے ۔

۔ عمرہ کی سعادت کے عزم کے ساتھ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ٹیچرس کا قافلہ 26 نومبر کو رات دیر گئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس سے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ روانہ ہوا اس موقع پر موجود ایم ایس کے زمہ داران نے رسماً جھنڈی دکھا ٹیچرس کے قافلہ کو روانہ کیا ۔ قافلے کی روانگی کے سے پہلے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ٹیچر میں جوش و ولولہ قابل دید تھا ان سب کا یہ ماننا ہے کہ ایم ایس کی جانب سے شروع کردہ یہ مہم قابل تحسین ہے،اور یہ دعا کی کہ اللہ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button