آج پیر سے آسرا پنشن کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی سہولت

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے آج  پیر 11 اکتوبر سے 57 سال عمر مکمل کرنے والے افراد سے آسرا پنشن کے لئے درخواست فارم قبول کرنے کا اعلان کیا ہے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اس سلسلہ میں عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 11 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک آسرا پنشن کے لئے نئی درخواستوں کو قبول کریں۔می سیوا سنٹر پر درخواست فارم داخل کرنے کا عوام کو مشورہ دیا گیا ہے جن افراد نے اگست میں درخواستیں داخل کی ہیں انھیں دوبارہ درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے