تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ سرکاری ٹیچرس کو سالانہ اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کے احکامات کو تلنگانہ حکومت نے واپس لے لیا

حیدرآباد _ 25 جون ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے سرکاری ٹیچرس کو ہر سال اپنے  اثاثوں کے بارے ميں تفصیلات پیش کرنے کے احکامات کو واپس لے لیا ۔ جس میں محکمہ تعلیم نے  اساتذہ کو سالانہ اثاثوں کی تفصیلات کا اعلان کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ان احکامات کے میڈیا میں منظر عام پر آنے کے بعد اساتذہ تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے شدید اعتراض اور ناراضگی ظاہر کی تھی جس پر وزیر تعلیم سبیتا اندرریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر ان احکامات کو واپس لے لے ۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ان احکامات کے مطابق ٹیچرس کو  اس بات کی بھی ہدایت دی گئی کہ وہ جائیداد کی خریداری اور فروخت کے لیے پیشگی اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا تھا

محکمہ تعلیم نے یہ احکامات نلگنڈہ ضلع کے گنٹی پلی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جاوید علی کے خلاف حالیہ الزامات کے تناظر میں  جاری کیے تھے ۔ جاوید علی پر ڈیوٹی انجام دئے بغیر سیاست اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام عائد تھا ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ویجیلنس رپورٹ کی بنیاد پر یہ احکامات جون کے پہلے ہفتہ میں جاری کئے تھے لیکن یہ احکامات آج منظر عام پر آئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button