تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندراشرما کی حلف برداری

حیدرآباد _   تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طورپر جسٹس ستیش چندراشرما نے حلف لیا۔ گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، ریاستی وزرا، اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں ان کو  راج بھون کے سبزہ زار پر منعقدہ سادہ تقریب میں حلف دلایا۔قبل ازیں سپریم کورٹ کے کالیجیم کی سفارش پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے جسٹس شرما کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا چوتھا چیف جسٹس مقرر کرنے کے احکام جاری کئے تھے۔جسٹس شرما کرناٹک ہائی کورٹ کے کارگذارچیف جسٹس کے طورپر خدمات انجام دے رہے تھے