تلنگانہ

تلنگانہ میں مزید 10 ہزار ملازمتوں پر تقررات کی اجازت _ میناریٹی گروکل اسکولوں کی 1445 ملازمتیں بھی شامل

حیدرآباد_ 17 جون ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے  ریاست میں مزید 10,000 ملازمتوں پر تقررات کی اجازت دی ہے۔ جن میں صرف گروکل اسکولوں میں  9,096 ملازمتیں شامل ہیں۔

حکومت نے اقلیتی گروکل اسکولوں میں 1,445، بی سی گروکل  میں 3,870، ٹرائبل گروکل میں 1,514 اور ایس سی گروکل میں 2,267 ملازمتیں منظور کی ہیں۔حکومت نے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کو  مزید 995 ملازمتوں پر تقررات کی اجازت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے اب تک مختلف محکموں میں 45,325 سرکاری نوکریوں کو پر کرنے  کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button