جنرل نیوز

پیر کو چیف منسٹر کے سی آر کے ہاتھوں جدید کلکٹریٹ کامپلکس اور ضلع ٹی آریس آفیس نظام آباد کا افتتاح

جلسہ عام کا انعقاد تمام انتظامات مکمل . پولیس کی جانب سے سخت صیانتی و حفاظتی انتظامات 

نظام آباد سٹمبر (اردو لیکس ) نظام آباد شہر میں بائی پاس روڈ پر(40.40) کروڑروپے کی لاگت سے جدید انٹیگریٹڈ کلکٹریٹ کامپلکس (عمارت برائے مربوط ضلعی دفاتر ) نظام آباد اور جدید ضلع ٹی آر یس پارٹی آفس کا بتاریخ 5 ستمبر کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں عظیم الشان پیمانے پر افتتاح عمل میں آرہا ہے جس کی تمام تر تیاریاں اور جلسہ عام کے انعقاد کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں ریاستی وزیر عمارت وشوراع پرشانت ریڈی- نظام آبا دارین یم یل اے بیگا گنیش گیتا ۔ ضلع کلکٹڑنا رائین ریڈی اور پولیس کمشز ناگرا جو کی راست نگرانی میں انتطامات کئے گئے ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھراؤ کر ستمبر کو بجے 12 دن نظام آباد پہنچ گئے اور سب سے پہلے ضلع ٹی آریس پارٹی آفس کا افتتاح انجام دیں گے ۔ اسکے بعد جدید کلکٹریٹ کامپلکس کا افتتاح انجام دینے کے بعد گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی نظام آباد آمد کے پیش نظر چیف منسٹر کے گزرنے کے راستوں کو فلیکسی اور گلابی بیرخوں سے سجادیا گیا ۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور صاف صفائی کی گئی ۔ جدید کلکٹریٹ عمارت کو پھولوں سے سجادیا گیا۔ اور کلکٹریٹ کے احاطے کو پوروں کی شجر کاری کرتے ہوئے سر سبز کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کے دورہ کے پیش نظر زبر دست صیانتی مسلح ہندو بست کیا گیا۔ پولیس کمشنر نا گرا جو کی نگرانی میں (3) پیس پی (10)، ڈی سی پی اینڈ ایڈیشنل ڈی سی پی – – (26) اے سی پی ۔ (24) سرکل انسپکٹر – اور 240 سب انسپکٹرس ۔ اور (2) ہزار کا نسٹبلس۔ ہوم گارڈز بشمول جملہ (2371) پولیس عہد یدار و اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ۔ پولیس کمشر نا گرا جو کی نگرانی میں صیانت کیئے (12) اضلاع محبوب نگر – گدوال ۔ نارائن کھیٹر – ونپرتی۔ ناگر کرنول ۔ وقار آباد – سنگاریڈی ۔ کاماریڈی – سدی پیٹ ۔ میدک – نلگنڈہ ۔ اور سوریہ پیٹ سے پولیس فورس کو طلب کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button