جنرل نیوز

جگتیال پولیس اسٹیشن میں بنڈی سنجے کے خلاف حافظ شمس الدین تبریز کی تحریری شکایت

 

جگتیال _ 26 مئی ( اردولیکس)  جگتیال میں  ایک سماجی و ملی جذبہ رکھتے والے نوجوان حافظ شمس الدین تبریز نے تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کے خلاف جگتیال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ بنڈی سنجے نے گزشتہ روز کریم نگر شہر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کو متاثر کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے کی کوشش کی تھی بنڈی سنجے کی اس حرکت کے خلاف حافظ تبریز نے آج جگتیال پولیس اسٹیشن پہنچ کر تحریری شکایت حوالے کی۔

 

حافظ شمس الدین تبریز جگتیال امارات ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی کے صدر کے امیدوار کی حیثیت سے یہ شکایت درج کرائی ہے صدر کا انتخاب 3 جون کو ہونے والا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button