تلنگانہ

حیدرآباد حج ھاوس میں 18 جون سے حج کیمپ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 04 جون ( پریس نوٹ ) عازمین حج کی خدمت کیلئے ریاستی حکومت کی مشنری متحرک ہو چکی ہے ۔ عازمین حج سے متعلق تمام انتظامات جنگی خطوط پر انجام دیئے جار ہے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں حیدرآبادامبارکیشن پوائنٹ کا نام پورے ملک میں سرفہرست ہے ۔ چونکہ یہاں سے جو بھی عازمین حج جاتے ہیں ۔ انکو ہرقسم کی سہولتیں دی جاتی ہیں ۔ان  خیالات کا اظہار جناب محمدمحمودعلی وزیر داخلہ جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے حج ہاؤز میں ہفتہ 4 جون کو عازمین حج کے ویکسن کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوۓ کیا ۔

جناب محمدسلیم صدر نشین تلنگان اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کہ حج 2022 کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف محکموں سے ٹنڈرس کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔  عازمین حج کا کیمپ 18 جون سے شروع کیا جائیگا۔ چونکہ عازمین حج کی روانگی 20 جون سے شروع ہوگی ۔ اور 30 جون کو اختتام ہوگا ۔

جناب محد سلیم نے مزید کہا کہ حج ہاؤز میں مختلف انتظامات کا وہ خود روزانہ معائنہ کر رہے ہیں ۔ حج ہاؤز کوصاف وشفاف بنا نیکی کوشش کی جارہی ہے ۔ تا کہ عازمین حج کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔ جناب فاروق حسین ایم ایل سی  ورکن حج کمیٹی نے کہا کہ میں کبھی بھی ایک ایم ایل سی کی حیثیت سے حج کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرتا بلکہ ایک ادنی خادم کی حیثیت سے شرکت کرتا ہوں ۔ عازمین حج کی خدمت میرے لئے اعزاز ہے۔

جناب جعفر حسین معراج ایم ایل اے نامیلی نے کہا کہ جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے تمام اراکین کو اعتمادلیکر کام انجام دے رہے ہیں ۔ جناب بی شفیع اللہ ( آئی ایف ایس ) ایگزیکٹیو آفیسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے حج 2022 کاتفصیلی ایجنڈہ پیش کیا۔ اور تلنگانہ اسٹیٹ حج کے ملازمین کو دی گئی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کی ہدایت دی ۔

اس پر یس کا نفرنس میں اراکین حج کمیٹی جناب سید نظام الدین ( نارنگی ) ، جناب سید عرفان الحق ، جناب میر نادر علی رضوی ، جناب سید غلام احمد حسین ( کریم نگر ) شریک تھے ۔ جناب محمودعلی وزیر داخلہ ریاست تلنگانہ نے ایک عازم کو پولیو کے دوخوراک پلا کر اس ویکسن کیمپ کا افتتاح کیا۔مولا نامفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کی قرآت کلام پاک سے عازمین حج کے دیکسن کیمپ کا آغاز ہوا۔ جناب عرفان شریف اسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ سٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج کا خیر مقدم کیا۔ جناب محمد نورالدین (ایڈ مین سیکشن انچارج) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کاروائی چلائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button