تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں آوارہ کتے کے حملہ میں معصوم بچہ شدید زخمی۔ دلخراش سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں کتے کے حملے میں معصوم بچہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چھ سالہ لڑکا آج بہادر پورہ نندی موسلائی گوڑہ علاقے میں کھیل رہا تھا

 

کہ اچانک ایک کتا اس کے پیچھے پڑ گیا اور کتے نے حملہ کر کے لڑکے کو زمین پر پٹک کر اسے دانتوں سے کتر دیا اور نوچ دیا۔ اس حملے میں لڑکا شدید طور پر زخمی ہو گیا اسے علاج کے لیے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا اس دلخراش واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو رہا ہے۔

 

شہریوں نے جی ایچ ایم سی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آوارہ کتوں کو پکڑنے کے لیے خصوصی مہم چلائے تاکہ دوبارہ کوئی اور بچہ اس طرح حادثے کا شکار نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button