نیشنل

پاکستان چلے جاو ، یہ ہندوؤں کا ملک ہے _ کرناٹک میں فرقہ پرست حکومت تبدیل مگر ذہنیت میں کوئی تبدیلی نہیں !

بنگلورو _ 3 ستمبر ( اردولیکس ) ایسا لگتا ہے کہ کرناٹک میں فرقہ پرست بی جے پی حکومت کا  اقتدار ختم ہونے کے باوجود ریاست کے  بعض سرکاری ملازمین کی  فرقہ وارانہ ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی ۔ اس طرح کی واضح مثال سامنے آئی ہے جہاں ایک سرکاری ٹیچر نے دو  مسلم طلبہ سے کہا کہ پاکستان چلے جاو دو یہ ہندو ملک ہے

 

یہ واقعہ کرناٹک کے ایک اردو میڈیم اسکول میں پیش آیا جہاں ایک ٹیچر نے دو مسلمان طلبہ پر غصے کا اظہار کیا۔ شیموگا کے ایک اردو میڈیم اسکول میں ایک خاتون ٹیچر کنڑ زبان کی معلمہ ہے ۔ پانچویں جماعت کے دو طالب علم کمرہ جماعت میں لڑ رہے تھے ۔ جس پر برہم ٹیچر نے ان طلبہ کو روکنے یا سزا دینے  کے بجائے انہیں پاکستان چلے جانے کی ہدایت دی ۔ طالب علموں نے الزام لگایا کہ ٹیچر  نے ان پر چیخ کر کہا، ‘پاکستان سے چلے جاؤ.. یہ ہندوؤں کا ملک ہے’۔ طلباء کے والدین نے یہ معاملہ محکمہ تعلیم کے نوٹس میں لایا۔

 

حکام نے اس ٹیچر کو دوسرے آسکول تبادلہ کر دیا۔ محکمہ تعلیم کے افسر بی ناگراج نے کہا کہ معاملے کی  انکوائری کی جا رہی ہے اور رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ آٹھ سالوں سے اسی سکول میں کام کر رہی ہیں اور ان کا 26 سال کا تجربہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button