حسین ساگر میں گنیش مورتیوں کے وسرجن کی اجازت نہ دینے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت

تلنگانہ ہائی کورٹ نے شہر حیدرآبادکے حسین ساگر میں گنیش چتورتھی کے موقع پر گنیش مورتیوں کے وسرجن پر پابندی عائد کردی ہے  عدالت نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ  پلاسٹر آف پیرس سے بنی مورتیوں کا حسین ساگر میں وسرجن نہ  کیاجائے۔عدالت نے تلنگانہ حکومت کے ساتھ ساتھ گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حسین ساگر میں مورتیوں کے وسرجن کی اجازت نہ دیں اور پلاسٹر آف پیرس سے بنی مورتیوں کے وسرجن کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔عدالت نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ربرڈیمس تعمیر کرتے ہوئےاس میں مورتیوں کے وسرجن کی اجازت دیں۔