جنرل نیوز

عادل آباد میں 2 کروڑ روپے سے منی حج ھاوز کی تعمیر _ کاموں کا جلد آغاز کرنے رکن اسمبلی جوگورامنا کا اعلان

عادل آباد۔25/مئی(اردو لیکس)سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے کہاکہ 2 کروڑ روپئے کی لاگت سے عازمین حج کے لیے عادل آباد میں حج ہاؤز کی تعمیری کاموں کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔

 

سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور ڈی سی سی بی چیرمین اڈی بھوجا ریڈی کے ہمراہ جمعرات کے روز عادل آباد ضلع حج سوسائٹی کے زیر اہتمام سنٹرل گارڈن عادل آباد میں منعقدہ عازمین حج کے ویکسینیشن کیمپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر شاہد احمد توکل نے رکن اسمبلی کو حج ہاؤز کی تعمیر کے لئے مختص کردہ بجٹ دو کروڑ کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا۔جس پر رکن اسمبلی نے جلد اقدامات کرنے کی یقین دھانی کرائی۔اس کیمپ کی صدارت صدر ضلع حج سوسائٹی عادل آباد جناب محمد شاہد احمد توکل نے کی‌۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جوگورامنا نے ضلع کے تمام عازمین حج کو مبارکباد پیش کی اور اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ریاست تلنگانہ اور ضلع عادل آباد کے لئے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی۔

 

صدر سوسائٹی شاہد احمد توکل نے مخاطب کرتے ہوئے عازمین حج کو سفر سامان،حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور حج ہاؤز میں رپورٹنگ کرنے کے طریقے سے واقف کروایا اور فلائٹ کی تاریخ سے 48 گھنٹے پہلے حج ہاؤز حیدرآباد میں رہنے کی ہدایت دی۔بعد ازاں رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے عازمین حج کو پولیو خوراک پلائی اور طبی عملے کی جانب سے حج کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ حفاظتی ٹیکے لگائے گیے

 

۔اس موقع پر حج سوسائٹی عادل آباد کے ذمہ داران حاجی محمد آصف الدین،محمد عبدالحسیب،حاجی محمد عبدالشاہد،نور خان پٹھان،حاجی محمد فاروق احمد،محمد اعجاز،خادم الحجاج عبدالجلیل،محمد فراز احمد طارق،محمد فرزان احمد حارث،شاری الدین،محمد نعمان،محمد فرقان نے اعانت کی۔محمد عبدالحسیب نے نظامت کی ذمہ داری بحسن وخوبی انجام دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button