تلنگانہ

دوسرے ضلع میں تبادلہ کردینے سے پریشان ہیڈماسٹر کی ہارٹ اٹیک سے موت _ تلنگانہ میں ملازمین کے تبادلوں سے ملازمین اور ٹیچرس میں تشویش

دوسرے ضلع میں تبادلہ کردینے سے پریشان ہیڈماسٹر کی ہارٹ اٹیک سے موت _ تلنگانہ میں ملازمین کے تبادلوں سے ملازمین اور ٹیچرس میں تشویش 

حیدرآباد _  تلنگانہ میں جاری ملازمین کے تبادلے سے ملازمین اور ٹیچرس کافی پریشان ہیں ملازمین تنظیموں کی شکایت ہے کہ ملازمین کے تبادلوں میں شدید نا انصافی ہورہی ہے ملازمین کو ان کے آبائی مقام پر تبادلہ کرنے کے بجائے دور دراز علاقوں میں تبادلہ کیا جا رہا ہے

ان تبادلوں نے ایک ہیڈماسٹر کی جان لے لی۔ بتایا جاتا ہے کہ محبوب آباد ضلع کے ایک گاوں میں ہیڈماسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے جیتو رام نائک کا ملگ ضلع کے ایک گاوں میں تبادلہ کردیا گیا۔جیتو رام نائک فالج سے متاثر ہے اور ان کی بیوی آنگن واڑی ٹیچر ہے انھوں نے ضلع کلکٹر کو یادداشت پیش کرتے ہوئے ان کا تبادلہ محبوب آباد ضلع میں ہی کرنے کی درخواست بھی کی تھی لیکن انھیں ملگ ضلع میں ہی تبادلہ کردیا گیا۔جس سے وہ کافی پریشان تھے اور ملگ میں نئی پوسٹنگ حاصل کرنے کے بعد جمعرات کے روز اپنے آبائی مقام واپس ہوگئے ۔اسی پریشانی میں جیتو رام نائک کو ہارٹ اٹیک آگیا اور ان کی موت ہوگئی۔

تبادلہ سے پریشان ہیڈماسٹر جیتو رام کی موت پر یونین کے قائدین نے حکومت کے رویہ پر شدید برہمی ظاہر کی۔اور کہا کہ جیتو رام نائک 30 سال سے ایک ہی  ضلع میں خدمات انجام دے رہے تھے ان کی سیناریٹی اور طبی مسائل پر غور کئے بغیر تبادلہ کردیا گیا۔اس واقعہ پر پی سی سی صدر ریونت ریڈی نے  بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور جی او 317 سے دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button