تلنگانہ

ڈیوٹی کے دوران ہیڈ ماسٹر کی ہارٹ اٹیک سے موت _ نارائن پیٹ ضلع کے مرزا پور اسکول میں افسوسناک واقعہ

ڈیوٹی کے دوران ہیڈ ماسٹر کی ہارٹ اٹیک سے موت _ نارائن پیٹ ضلع کے مرزا پور اسکول میں افسوسناک واقعہ 

نارائن پیٹ_14 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ نارائن پیٹ ضلع کے مرزا پور پرائمری اسکول میں پیش آیا۔جہاں اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالعابد کو دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک آگیا۔اور وہ اپنے چیمبر میں ہی ڈھیر ہوگئے۔ساتھی اساتذہ نے فوری طور پر انھیں مقامی ہاسپٹل منتقل کیا تب تک عبدالعابد کا انتقال ہوگیا تھا بتایا گیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر عبدالعابد کا تعلق محبوب نگر سے ہے ان کی میت کو محبوب نگر منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button