تلنگانہ

حیدرآباد میں کل رات موسلا دھاربارش

file photo

حیدرآباد : پرانا شہرسمیت حیدرآباد و سکندرآباد کے کئی علاقوں میں پیر کی رات موسلادھار بارش ہوئی۔ شیخ پیٹ، گولکنڈہ، ٹولی چوکی، مہدی پٹنم، سیری لنگم پلی، چندا نگر، کونڈا پور، رائے درگ، خیریت آباد، بوئن پلی، بیگم پیٹ، پیراڈائز، کوکٹ پلی، قطب اللہ پور، خیریت آباد اور دیگر علاقوں میں یہ بارش ہوئی۔

مادھا پور، گچی باؤلی، ایراگڈا، سوماجی گوڑا، بوئن پلی، الوال، ماریڈ پلی، ترملگری، چارمینار، چندرائن گٹہ، فلک نما، بارکس، یاقوت پورہ، بہادر پورہ کے علاقے بھی بارش سے متاثر ہوئے۔ نریڈ میٹ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نصف شب کے بعد اچانک شدیدبارش کے بعد پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگ پریشان ہوگئے۔

بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ منگل کی صبح بھی کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ کوکٹ پلی میں چھ سینٹی میٹر، خیریت آباد میں چار سینٹی میٹر بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button