تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں آج رات اور جمعہ کو شدید بارش !

 

حیدرآباد _ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ جمعرات کی رات اور جمعہ کو تلنگانہ ریاست کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ ، یادادری بھونگیر، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولمبا گدوال  اضلاع میں جمعرات کی رات   تیز بارش ہوگی۔ اسی طرح جمعہ کے روز نلگنڈہ، سوریہ پیٹ ، یادادری بھونگیر، محبوب نگر، ناگرکرنول، اور رنگا ریڈی میں شدید بارش ہوسکتی ہے ان اضلاع میں  اتوار اور پیر کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

 

عہدیداروں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے 27 اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ ریاست میں سب سے زیادہ بارش ونپرتی ضلع کے کتہ کوٹہ منڈل کے  ولیم کونڈہ میں 5 سنٹی میٹر، آتمکور 4.08، گوپال پیٹ میں 4.08 اور امراچنتا میں 3.25 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ناگارتنا کے مطابق خلیج بنگال میں کم دباؤ کی وجہ سے کم از کم درجہ حرارت معمول سے 3 تا 5 ڈگری سیلسیس زیادہ رہا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button