تلنگانہ

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش

حیدرآباد: حیدرآباد سکندرآبادکے علاوہ پرانا شہر کےکئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش ہورہی ہے۔ صبح سے ہی موسم ابرآلود تھا اس کے بعد آسمان پربادل چھا گئے اورکئی علاقوں میں اندھیرا ہوگیا تھا اس کے بعد موسلا دھاربارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بارش کی وجہہ سے دفاتروغیرہ کو جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پربارش کا پانی سڑکوں پرآجانے کی وجہہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ پہلے ہی محکمہ موسمیات نے حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button