تلنگانہ

تلنگانہ کے 22 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو شدید سے شدید بارش کا امکان _ اتوار کو تین اضلاع میں بارش

حیدرآباد _7 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تین دنوں کے دوران ریاست میں موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔

عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو اضلاع جگتیال، راجنا سریسلہ ، کریم نگر، پیدا پلی، جے شنکر بھوپال پلی، سدی پیٹ اور کاماریڈی،  عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، ملگ، بھدرادری کتہ گوڈم، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، محبوب نگر، ناگرکرنول ، ونپرتی، نارائن پیٹ ،گدوال میں  شدید سے شدید بارش کا امکان ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کو منچیریال، نرمل اور نظام آباد اضلاع میں سب سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ ضلع کلکٹرس کو  چوکس  رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button