تلنگانہ

تلنگانہ میں ٹیچرس کے الاٹمنٹ اور تبادلوں کے تعلق سے ہائی کورٹ کے احکامات

حیدرآباد _ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ٹیچرس کے الاٹمنٹ اور تبادلے کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کو احکامات جاری کئے ہیں تبادلوں کے دوران ٹیچرس کی جانب سے ڈی ای او کو پیش کردہ اپیلوں اور یادداشت پر غور کرنے کی ہدایت دی ہے ٹیچرس کی جانب سے نئے زونل سسٹم کے تحت ہونے والے الاٹمنٹ اور تبادلوں کے خلاف 7 رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہیں اس کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے حکومت کو احکامات جاری کئے ہیں ان احکامات کے مطابق ڈی ای او کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹیچرس کی جانب سے انھیں موصول ہونے والی اپیلوں اور یادداشت کو وہ فوری حکومت کو روآنہ کریں۔اسی طرح حکومت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان اپیلوں کا محکمہ تعلیم کے سیکرٹری کے ذریعہ غور کرتے مسائل کو 30 دسمبر جمعرات تک حل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button