تلنگانہ

تلنگانہ کے ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج کا کوٹہ جاری

حیدر آباد – 11 مئی (اردولیکس ) سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا نے صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ جناب محمد سلیم کی نمائندگی پر تلنگانہ کے ویٹنگ لسٹ کے سیریل نمبر 1 تا 827 کے عازمین حج کا کوٹہ جاری کر دیا ہے۔ اس زمرہ کے عازمین سے خواہش کی گئی کہ وہ 17 مئی سے قبل در کار دستاویز دفتر حج کمیٹی میں داخل کر دیں جن میں اصل انٹر نیشنل پاسپورٹ بھی شامل رہنا چاہئے ۔

 

عازمین حج سے خواہش کی گئی کہ وہ 19 مئی سے قبل حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں سفر حج کی رقم جمع کروا دیں ان عازمین کو یکمشت رقم ادا کرنی ہوگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکیولر نمبر 13 کا بغور مطالبہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ http://hajcommittee.gov.in ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ دفتر ریاستی حج کمیٹی کے فون نمبر 040-23298793 پر ربط یا اوقات دفتر صبح 10:30 بجے دن تا 4 بجے شام راست رابطہ پیدا کیا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button