تلنگانہ

چیف منسٹرتلنگانہ کو ہائیکورٹ کی نوٹس

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ٹی آر ایس کے صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو بنجارہ ہلز اور تمام ضلع ہیڈکوارٹرس میں ٹی آر ایس پارٹی کے دفاتر کے لیے اراضی مختص کرنے کے معاملہ میں نوٹس روانہ کی ہے۔

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ملازم مہیشور راج کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی درخواست پر دلائل سنے۔ انہوں نے ٹی آر ایس کے دفاتر کو کم قیمت پر اراضی مختص کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے حیدرآباد میں ٹی آر ایس کے دفتر کو 4,935 مربع گز مہنگی اراضی100 روپے فی مربع گز کے حساب سے مختص کی ہے۔

عدالت نے چیف منسٹرکے ساتھ ہی ساتھ ٹی آر ایس کے جنرل سکریٹری سرینواس ریڈی، چیف سکریٹری سومیش کمار اور حیدرآباد کلکٹر کو بھی نوٹس روانہ کی۔ ہائی کورٹ نے انہیں چار ہفتوں کے اندر جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button