تلنگانہ

حیدرآباد حج ھاوز میں واقع اردو اکیڈمی کے دفتر میں بھیانک آگ

حیدرآباد _ 13 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے قلب شہر نامپلی کے حج ھاوز کی عمارت میں واقع تلنگانہ اردو اکیڈمی کے دفتر میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حج ھاوز کی چوتھی منزل پر واقع اردو اکیڈمی کے دفتر میں آج شام 6 بجے کے قریب اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی۔ جس میں اردو اکیڈمی کے مختلف فائلس اور دیگر دستاویزات خاکستر ہوگئے ہیں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button