تلنگانہ

وزیر داخلہ محمود علی نے ایرپورٹ پر عازمین حج کے انتظامات کا لیا جائزہ

 

حیدرآباد 21 / مئی (پریس نوٹ) عازمین حج کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہئیے اور ماضی میں پیش آئے تمام کمیوں کو دور کیا جائے. ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ہفتہ کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عازمین حج کے انتظامات کے دورہ کے دوران کیا.

اس موقع پرحج کمیٹی چیرمن محمد سلیم ، مشیر حکومت اے کے خاں، حج کمیٹی ایکزیکیٹیو آفسر شفیع اللہ ، راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اعلیٰ عہدیداران، سعودی ائیر لانس افسران اور سی آئی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ موجود تھے. اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے. انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حج کمیٹی ہر سال عازمین حج کے لیے عمدہ انتظامات کرتی ہے.

وزیر موصوف نے کہا کہ سال 2022 میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے تلنگانہ، آندھراپردیش اور کرناٹک کے منتخب عازمین حج کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیئے. انہوں نے ائیر پورٹ کے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عازمین کو بیٹھنے کے لیے وافر مقدار میں کرسیوں کا انتظام کریں، وضو خانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور پارکنگ کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں. جس پرراجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اعلیٰ عہدیداروں نے مثبت جواب دیا.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button