تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا کے کیسوں میں بے تحاشہ اضافہ

حیدرآباد _ 20جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ایک لاکھ 20 ہزار 215 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں 4207 نئے مثبت کیسس درج ہوئے۔ اس سے اب تک مثبت کیسوں کی کل تعداد 722204ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے اس سلسلے میں ایک بلیٹن جاری کیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو  افراد کی کورونا سے موت ہوگئی ۔ اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 4,067 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز 1825افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں فی الحال 26633ایکٹیو کیس ہیں۔گریٹر حیدرآباد میں 1645 کیس درج ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button