حضورآباد الیکشن _ نتیجہ کے رجحانات کو دیکھنے کے بعد ٹی آرایس امیدوار پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ! ویڈیو ہوا وائرل

حیدرآباد _ تلنگانہ کے حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے نتیجہ نے جہاں برسراقتدار جماعت ٹی آرایس کے صفوں میں شدید مایوسی پیدا کردی۔وہیں اس حلقہ سے مقابلہ کرنے والے ٹی آرایس امیدوار جی سرینواس یادو نے نتیجہ کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے کاونٹگ ہال کے پاس ہی اپنے ساتھیوں اور ٹی آر ایس کارکنوں سے مل کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ ووٹوں کی گنتی 22 راونڈ میں مکمل ہوئی۔اس دوران صرف دو مرتبہ ٹی آر ایس امیدوار کو برتری حاصل ہوئی تھی

ٹی آر ایس امیدوار جی سرینواس یادو کا روتے ہوئے یہ ویڈیو ایک صحافی نے اپنے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔جو کافی وائرل ہوگیا ہے