نیشنل

کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی

نئی دہلی: آئیل کمپنیوں نے ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جبکہ گھریلو صارفین کو کسی بھی طرح کی راحت نہیں دی گئی ہے۔ اب کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 83 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ نیی قیمتوں پر آج سے ہی عمل ہوگا۔قبل ازیں یکم مئی 2023 کو بھی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 172 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ عام صارفین کو ماہانہ گیس سلنڈر کیلئے قریب 1200 روپئے ادا کرنے پڑرہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ مارچ سے گھریلو صارفین کے زیراستعمال پکوان گیس سلنڈرکی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پہلے ہی عام آدمی مہنگائی سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایسے میں عام آدمی کو امید تھی کہ شاید انھیں راحت ملے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ نئے مالتی سال کے آغاز کے موقع پر یکم اپریل 2023 کے پہلے دن ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی تھی تاہم اس وقت بھی گھریلو گیس کے داموں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button