تلنگانہ

آیندہ تین گھنٹوں میں حیدرآباد میں 100 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے _ عوام گھروں سے نہ نکلیں

حیدرآباد _ 22 جولائی ( اردولیکس) شہر حیدرآباد میں جمعہ کی صبح سے ہی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ شہر بھر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے

 

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ اگلے تین گھنٹوں میں یعنی جمعہ کی شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک حیدرآباد بھر میں شدید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے مشورہ دیا کہ شہریوں کو اپنے گھروں تک محدود رہنا چاہیے۔ اگلے 3 گھنٹوں میں 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارش کو جولائی کے مہینے کی سب سے بڑی بارش قرار دیا جا سکتا ہے۔

اس تناظر میں پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ دفاتر اور کاروباری کمپلیکس سے اپنی رہائش گاہوں کو جانے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بارش تھمتے ہی گاڑی چلانے والوں سے سڑکوں پر نہ آنے کی درخواست کی گئی۔ ٹریفک پولیس نے بارش رکنے کے ایک گھنٹے بعد سڑکوں پر آنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button