نیشنل

نکہت زرین کو آج ارجن ایوارڈ سے نوازا جائے گا

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو سال 2022 کے کھیلوں کے قومی ایوراڈس اور 2021 کے قومی اڈونچر ایوارڈس آج عطا کریں گے ۔ راشٹریہ پتی بھون می منعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔مرکزی حکومت کی جانب سے ہر سال ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلئے قومی ایوارڈ دئے جاتے ہیں جو شاندار کارکردگی کے ساتھ کھیلوں میں نمایاں مظاہرہ کرتے ہیں ۔ کھیلوں میں غیر معممولی کارکردگی پر اس سال کے ارجن ایوارڈس کےلئے 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ان کھلاڑیوں میں اتھیلیٹ سیما پونیا ۔ بیاڈ منٹن کھلاڑی ایچ ایس پرانئے ۔ لکشیا سین ۔ ویٹ لفٹر وکاس ٹھاکر ۔ پیرا بیاڈ منٹن پلیئر ترون دلا اور دوسرے شامل ہیں۔تلنگانہ کے کھلاڑی نکھت زرین جنہوں نے حال ہی میں باکسنگ میں عالمی چمپئن شپ جیت کر قومی سطح پر اپنی شناحت بنائی ہے انہیں بھی ارجن ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button