تلنگانہ

حیدرآباد میں آج میٹرو ٹرین بند

حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں پیش آئے پرتشدد احتجاج کے بعد احتیاطی اقدامات کے طورپرحیدرآباد میں میٹرو ٹرین خدمات کو عارضی طورپرمعطل کردیا گیا ہے۔ حیدرآباد میٹرو کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے اعلان کیا کہ شہرکی تمام روٹس پرچلائی جانے والی میٹرو ٹرینیں آج بند رہیں گی البتہ کل سے ٹرینیں حسب معمول چلائی جائیں گی۔ انھوں نے مسافرین سے خواہش کی ہے کہ میٹرو خدمات کو عارضی طورپربند کیا گیا ہے اس لئے وہ میٹرو اسٹیشن نہ آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button