جنرل نیوز

ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے بھر پور خراج عقیدت پیش کی گئی

عظیم مجاہد آزادی دانشور مدبر اور آزاد ملک ہند کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر کھمم کانگریس پارٹی آفس میں کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں مولانا ابوالکلام آزاد کو زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی

 

اس موقع پر سابقہ ریاستی وزیر و امیدوار حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی ٹی ناگیشور راؤ نے مولانا ابوالکلام آزاد کے مجسمے پر پھول مالائیں چھڑا کر بھر پور خراج عقیدت پیش کی اس موقع پر کھمم سٹی صدر محمد جاوید اور ٹی ناگیشور راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ملک میں مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی

 

مولانا ابوالکلام آزاد عظیم مجاہد آزادی کے ساتھ ایک بہت بڑے مدبر اور دانشور تھے ملک میں تعلیم کو پروان چڑھانے نے مولانا ابوالکلام آزاد نے ایک نیا انقلاب برپا کیاتھا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مولانا آزاد کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے انقلاب برپا کیا جاسکتاہے

متعلقہ خبریں

Back to top button