تلنگانہ

نوپور شرما کی سرزنش کرنے والے دو ججوں کو میں سلام کرتا ہوں : چیف منسٹر چندرشیکھرراو

حیدرآباد _ 10 جولائی ( اردولیکس) چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی سرزنش کرنے والے سپریم کورٹ کے دو ججوں جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا کو سلام کیا جنھوں نے نوپور شرما کی گستاخی کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی فرقہ وارانہ کشیدگی اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی ہوئی بدنامی کے لئے انھیں ذمدرار قرار دیا تھا

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چندرشیکھرراو نے کہا کہ وہ سیلوٹ کرتے ہیں ان دونوں ججوں کو جنھوں نے ملک کے حالات پر اپنے تبصرے اور مشاہدات میں نوپور شرما کی سرزنش کی تھی لیکن اس واقعہ کے بعد بی جے پی حکومت نے چند ریٹائرڈ ججوں اور بیوروکریٹس کے ذریعہ دونوں ججوں کے تبصرے کی مخالفت میں ایک خط جاری کروایا اور اس خط کے ذریعے دونوں ججوں کے تبصرے کو  لکشمن ریکھا کو پار کردینے کا الزام عاٸد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی توہین کرنے کی کوشش کی۔

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ وہ دونوں ججوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے جذبہ کو جاری رکھیں اور بی جے پی کی شیطانوں سے ملک کو محفوظ رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button