تلنگانہ

نظام کے اثاثوں کو عوام میں تقسیم کرنے بنڈی سنجے کا وعدہ

حیدرآباد _ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد سابق حکمران حیدرآباد نظام سابع کے اثاثوں کو حکومت کی تحویل میں لے لیا جائے گا اور اسے عوام میں تقسیم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چند افراد حیدرآباد کے اطراف کے علاقوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہوئے اسے نظام کے اثاثے قرار دے رہے ہیں

بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی پرجا سنگرام یاترا آج شہر حیدرآباد کے راجندر نگر حلقہ میں داخل ہوئی ۔پیر میں معمولی زخم آنے کے باوجود بنڈی سنجے تیسرے دن بھی اپنی پدیاترا جاری رکھے ہوئے ہیں  راجندر نگر حلقہ میں پدیاترا داخل ہونے کے موقع پر بنڈی سنجے کا میلار دیوپلی کے  بی جے پی کارپوریٹر سرینواس ریڈی نے گھوڑوں اور اونٹوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ بی جے پی کارکنوں کی کثیر تعداد پدیاترا میں موجود تھی ۔  تیسرے دن بھی پدیاترا کو خاصی عوامی ردعمل ملا۔ہفتہ کے روز بنڈی سنجے نے چارمینار کی بھاگیہ لکشمی مندر کے پاس اپنی پدیاترا کا آغاز کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button