جرائم و حادثات

ممبئی پونے ایکسپریس وے پرخوفناک سڑک حادثہ 5 ہلاک تین زخمی

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں جمعہ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کھوپولی علاقے کے قریب ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ایک کار کے دوسری گاڑی سے ٹکرانے سے پانچ افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان میں سے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک نے ہاسپٹل لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو ایم جی ایم ہسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button