این آر آئی

دبئی میں گلف میناریٹی کونسل کی جانب سے یوم آزادی تقریب کا اہتمام

دبئی، 15 اگست  ( عرفان محمد) دبئی میں گلف میناریٹی کونسل ( جی ایم سی )  نے  77  واں یوم آزادی ہند تقریب منائی۔دبئی اور دیگر شہروں میں مقیم تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کے کچھ نوجوان مسلمانوں نے یہ کمیونٹی تنظیم گلف میناریٹی کونسل قائم کی ہے۔

 

جی ایم سی کے ممبر فہیم نے کہا کہ ملک کی سرحدیں عبور کرکے بیرون ممالک میں داخل ہونے کے بعد وطن سے محبت دوگنی ہوجاتی ہے ۔قومی پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی ہندوستان اور ساتھی ہندوستانیوں کے لئے لڑنا حقیقی قوم پرستی ہے۔ فہیم نے کہا کہ دبئی میں تنوع ہندوستان میں اتحاد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم دونوں تلگو ریاستوں کے تارکین وطن کے ساتھ مل کر آگے بڑھے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال بھر ہر گھر ترنگا منانے کی ضرورت ہے۔

 

پروگرام میں جی  ایم سی کے نمائندوں شیخ عبداللہ، رضوان، ظفر، اللہ بخش اور سحرش کے ساتھ ایپیکس آڈیٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے مالکان خواجہ عبدالمطلب، اجے چترویدی اور اے پی اینورٹی کوآرڈینیٹر اکرم نے شرکت کی۔

 

مزید تفصیلات کے لیے فہیم سے اس نمبر پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے971507098667+

متعلقہ خبریں

Back to top button