تلنگانہ

حیدرآباد ٹریفک پولیس ملازم شہباز نے سی پی آر کے ذریعہ ایک نوجوان کی بچائی جان۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک ٹریفک پولیس ملازم نے جمعہ کی شام پرانا پل پر ایک شخص کی جان بچائی۔بہادر پورہ ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کام کرنے والے ٹریفک پولیس ملازم شیخ محمد شہباز پرانا پل پر ڈیوٹی پر متعین تھے کہ وہاں سے ایکٹیوا پر گزرنے والا ایک نوجوان اچانک گاڑی سےگڑ پڑا۔ شہباز فوری اس نوجوان کے پاس پہنچ گئے اور سی پی آر کے تحت اس کی سانس بحال کی۔ بعد ازاں نوجوان کو ہاسپٹل بھجوایا گیا۔ وہاں موجود کسی شخص نے پولیس ملازم کی انسانی ہمدردی کا یہ منظر اپنے سیل فون میں قید کرلیا جو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button