تلنگانہ

حیدرآباد کا دوسرا سب سے طویل فلائی اوور کا افتتاح

حیدرآباد کے دوسرے طویل فلائی اوور کا افتتاح _ فلائی اوور کے 6 لائن ہیں 

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق نے حیدرآباد کے دوسرے بڑے شیخ پیٹ فلائی اوور کا افتتاح کیا

حیدرآباد _ تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے شہر حیدرآبادمیں 2.71کیلومیٹرطویل فلائی اوور کا افتتاح انجام دیاجو شہر کا دوسرا سب سے طویل فلائی اووربن گیا ہے۔چھ لین والے شیخ پیٹ فلائی اوور کو ریاستی حکومت کے باوقاراسٹریٹیجک روڈڈیولپمنٹ پلان(ایس آرڈی پی)کے تحت 333.55کروڑروپئے کے تخمینی صرفہ سے تیار کیاگیا ہے۔

 

اس فلائی اوور کا آغاز ٹولی چوکی،گیلکسی تھیٹر سے ہوتا ہے اور اختتام ملکم چیرو پر ہوتا ہے۔یہ فلائی اوور اویوکالونی،شیخ پیٹ اور وسپر ویلی سے گذرتا ہے۔اس فلائی اوور سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے اور ریتی باولی۔گچی باولی روٹ استعمال کرنے والوں کا وقت بھی بچ سکے گا۔یہ فلائی اوور شہر حیدرآباد میں پی وی این آر ایکسپریس کے بعد دوسرا بڑا فلائی اوور ہے۔ آئی ٹی ہب، ہائی ٹیک سٹی، فائنانشیل ڈسٹرکٹ کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک مسائل کو دور کیاجاسکے

متعلقہ خبریں

Back to top button