تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانا شہر میں بارات پر کرنسی نوٹس اڑانے کا واقعہ

حیدرآباد _ پرانا شہر حیدرآباد کے تاریخی گلزارحوض کے قریب بارات کی موجودگی میں ایک نوجوان کی جانب سے گلزارحوض پر چڑھ کر کرنسی نوٹس بارات پر لٹانے کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔مختصر ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ گلزار حوض کے قریب بارات پر اس نوجوان نے ان نوٹوں کو اڑایا۔

بتایاجاتا ہے کہ یہ کرنسی کے نوٹس 20 اور 500روپئے کے ہیں تاہم اس کی ہنوز تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ یہ کرنسی نوٹس اصلی ہیں یانقلی۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے واٹس ایپ گروپوں پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button