تلنگانہ

پرگتی بھون کے سامنے ایک شخص نے بیوی اور بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرنے کی کوشش کی

حیدرآباد _ تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون کے سامنے ایک شخص نے اپنی بیوی اور تئن بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی۔تاہم وہاں موجود سیکیورٹی عملہ نے انھیں خودکشی کرنے سے روک دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم کے رہنے والا ایک شخص کی 5 ایکر زمین پر چند افراد نے قبضہ کرلیا۔اس شخص نے ریونیو کے عہدیداروں کو اس کی شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔جس پر اس شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو لے کر حیدرآباد پہنچا اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی رہائش گاہ واقع پنجہ گٹہ کے پاس اجتماعی طور پر خودکشی کرنے اپنے اور بچوں کے جسم پر پٹرول چھڑک لئے ۔اور آگ لگانے کی کوشش۔تاہم سیکیورٹی عملہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے انھیں خودکشی کرنے سے روک دیا۔اور پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button