جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع میں گرج اور چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

نارائن پیٹ: 29 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر و اطراف منڈلوں میں پچھلے دو دنوں سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، آج صبح سے گرج و چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بعض مقامات سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نشیبی مواضعات اور دریائے کرشنا کے قریبی مواضعات میں پانی داخل ہوگیا ہے ، جس کے سبب لوگ دوسرے محفوظ مقامات کو منتقل ہورہے ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں تک موسم اسی طرح ہوگا ،

متعلقہ خبریں

Back to top button