تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے تمام فیل امیدوار کامیاب _ تلنگانہ حکومت کا بڑا فیصلہ

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے تمام فیل امیدواروں کو کامیاب کردیئے کا اعلان کیا ہے سبیتا اندرا ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات میں 51 فیصد طلبہ فیل ہوگئے تھے ناکام ہونے والے طلبہ کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہے ان تمام کو پاس کردیا گیا ہے وزیر تعلیم نے کہا کہ فیل ہونے والے طلبہ کو کم از کم 35 نشانات دیتے ہوئے پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے نتائج  جاری کئے تھے  ۔ مجموعی طور پر  459242 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی ۔ اے گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ جنرل میں 102808 جبکہ ووکیشنل میں 12730 ہیں۔ بی گریڈ میں جنرل کے 55707 اور ووکیشنل کے 10644 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ۔ سی گریڈ میں جنرل کے 26988 اور ووکیشنل میں 764 امیدوار کامیاب رہے۔ ڈی گریڈ میں جنرل کے 14283 اور ووکیشنل کے 88 امیدوار کامیاب رہے۔ مجموعی طورپر جنرل میں 199786 اور ووکیشنل میں 24226 امیدوار کامیاب رہے ۔ دونوں زمروں میں جملہ 224012 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے.اور 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد ناکام قرار دئے گئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button