انٹرٹینمنٹ

پٹھان کے او ٹی ٹی پر ریلیز کے ساتھ ہی سر چڑھ کر بولا پھر جنون،سرورکریش۔ حذف کئے گئے مناظر دیکھ کرشائقین خوش

ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ نے باکس آفس پر زبردست دھوم مچائی اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی۔ اس فلم نے دنیا بھر میں زبردست کلکشن بھی کیا ہے۔ یہ فلم 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور شائقین کے جنون کو دیکھتے ہوئے فلم کو 3 ماہ کے اندر او ٹی ٹی پر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم ‘پٹھان’ 21 مارچ کی آدھی رات کو پرائم ویڈیو پر دکھائی گئی۔

فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی لوگ فلم دیکھنے کے لیے اس قدر بے چین تھے کہ پرائم ویڈیو کا سرور کچھ دیر کے لیے کریش ہو گیا۔ شاہ رخ خان کے ایک مداح نے ٹویٹ کر کے سرور کریش کی اطلاع دی ہے۔ اوٹی ٹی پرشائقین کو بہت سے ایسے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جو ریلیز میں سینما گھروں میں نہیں دکھائے گئے تھے۔ ایک صارف نے حذف کیے گئے سین کو بھی ٹویٹ کیا۔

‘پٹھان’ میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، آشوتوش رانا، ڈمپل کپاڈیہ اہم کرداروں میں ہیں۔ اس فلم کی ہدایات سدھارتھ آنند نے دی ہیں، جنہوں نے ہریتھک اور ٹائیگر شراف کی فلم ‘وار’ کی ہدایت کاری کی تھی۔ یہی نہیں بلکہ سدھارتھ آنند ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم ‘فائٹر’ کو بھی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان ‘پٹھان’ کے ساتھ 4 سال بعد سینما گھروں میں واپس آئے اور پٹھان نے ہندوستان میں 541 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس فلم نے ہندوستان میں ‘باہوبلی 2’، ‘دنگل’ اور ‘KGF 2’ کے ریکارڈ توڑ دیے اور ہندوستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button