تلنگانہ میں انٹر سیکنڈ ایئر امتحانات کی منسوخی پر جاری تجسّس ختم _ سبیتا اندرا ریڈی کا تازہ بیان

حیدرآباد _ تلنگانہ میں انٹر سیکنڈ ایئر امتحانات کی منسوخی کے تعلق سے آج دن بھر جاری تجسس ختم  ہوگیا ہے آج دن میں سکنڈ ائیر امتحانات منسوخ کرنے کی اطلاعات میڈیا میں گشت ہوئی۔لیکن دوپہر میں وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات منسوخ کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے

لیکن شام میں وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے جائزہ لیا اور سکنڈ ائیر امتحانات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ طلبہ کو نشانات دینے کے سلسلے میں بہت جلد گائیڈ لائنس جاری کئے جائیں گے۔