تلنگانہ

حیدرآباد اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر جمعہ اور ہفتہ کو ہوگی بارش

حیدرآباد اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر جمعہ اور ہفتہ کو ہوگی بارش 

حیدرآباد _9 دسمبر ( اردو لیکس) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے بعض اضلاع اور حیدرآباد میں 10 اور 11 دسمبر جمعہ اور ہفتہ کو  بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو دنوں تک درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ اقل ترین درجہ حرارت 14 تا 19ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ حیدرآباد میں 17.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے درجہ حرارت سے 2.9 ڈگری زیادہ ہے۔آج  دوپہر سے ہی حیدرآباد کے علاوہ کئی مقامات پر موسم ابر آلود ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button