تلنگانہ

دارالسلام میں ہفتہ 18 جون کو جلسہ عظمت مصطفی _ بیرسٹر اویسی اور مختلف مکاتب فکر کے علماء ومشائخ خطاب کریں گے

حیدرآباد _ 17 جون ( اردولیکس) مشتر کہ مجلس عمل کے زیراہتمام ہفتہ 18 جون کو شام 7 بجے سے 10 بجے شب مجلس کے صدر دفتر دارالسلام میں جلسہ عظمت مصطفی منعقد ہوگا۔ اس جلسہ کی صدارت بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد مسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآ باد صدارت کریں گے ۔خواتین کے لئے علیحد ونشستوں کا انتظام کیا گیا ہے

جلسہ عظمت مصطفی سے مختلف ملی تنظیموں کے صدور اور ذمہ داران خطاب کر یں گے ۔ ان میں مولا نا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ،مولانا سید محمد قبول بادشاه قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن ، مولا نا محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر دینی مدارس بورڈ تلنگانہ و آندھرا پردیش ،مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش ، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ ، مولانا مفتی محمد فیات الدین رحمانی صدر جمعیۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش ، جناب ضیاءالدین نیر صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ، مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی تلنگانہ و آندھرا پردیش ،مولانا سید مسعود حسین مجہتدی صدر مہد و یا کیڈیمی ، مولانا ڈاکٹر سید شارحسین حیدرآغا صدر مجلس علماء و ذاکرین، مولانا محمد رحیم الدین انصاری صدر یونائیٹڈ مسلم فورم ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری نبیرہ حضرت شیخ الاسلام ،مولانا شفیق عالم خان جامعی ، صدر جمعیۃ اہل حدیث ، مولانا سید احمد حسینی سعید القادری صدر قادر به انٹرنیشنل آرگنائزیشن ، مولاناسید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاه صدر مرکزی مجلس قادر به ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی علی پاشاہ جانشین حضرت خطیب دکن، مولانامحمد حامدحسین حسان فاروقی امیر سنی دعوت اسلامی تلنگانہ و آندھرا پردیش ،محترمہ ڈاکٹر اسماء زہرہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، مولاناسید عبدالقادر قادری وحید پاشاه چنل کوارڈینیٹر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل ، جناب سید اکرام الدین (فیصل تبلیغی جماعت تلنگانہ و آندھرا)، جناب سید منیر الدین احمد مختار جنرل سکریٹری یونائیٹڈ مسلم فورم اور دوسرے شامل ہیں ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button