تلنگانہ

شادی میں ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کی موت _ تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں واقعہ

پداپلی _ 18 مارچ ( اردولیکس) شادی کی بارات میں ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کی موت ہوگئی ۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے اوڈیلا منڈل میں پیش آیا۔

کریم نگر ضلع  کے تھیگالگٹہ پلی سے تعلق رکھنے والا وجے کمار (33) اتوار کی شام پداپلی ضلع کے اوڈیلا منڈل کے ہری پورم میں ایک دوست کی شادی کی دعوت میں شرکت کے لیے آیا تھا

عشائیہ کے بعد اسی منڈل کے کولانور میں وجے کمار کے جاننے والے دوست کی شادی کی بارات چل رہی تھی اور اس نے بھی دوست کی فرمائش پر اس تقریب میں شرکت کی۔

 

گھنٹوں رقص کرتے ہوئے وہ اچانک گر گیا۔ باررات میں موجود مقامی لوگ اسے فوری طور پر ہسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہو چکی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button