جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند سنٹرل کریم نگر کا برادران وطن کےساتھ عید ملاپ پروگرام

جماعت اسلامی ہند شاخ کریم نگر سنٹرل کا برادران وطن کے ساتھ بضمن عید ملاپ پروگرام بتاریخ 6/میٔ بروز ہفتہ بوقت شا م7:00 بجے بمقام نیو پیکاک ریسٹورنٹ کانفرنس ہال میں عمل میں آیا . اس پروگرام میں خصوصی مہمان جناب شری جی۔وی۔شام پرساد لال(ایڈیشنل کلکٹر) کریم نگر اور مہمان مقررین جناب عبدالرشید صاحب تیلگو مقرر حیدرآباد،شری سمدرالا سرینواس(پروہت شنتوسیما شیوالایم) کریم نگر ،پاسٹر ۔ایم۔کریسٹوفر(جنرل سکریٹری کریمنگر کرسچن ایسوسی ایشن ), سری سردل سنگھ ( پریسیڈیٹ گردوارہ پرابھندک کمیٹی کریم نگر) جناب محمد خیر الدین صاحب ڈسٹرکٹ پریسیڈیٹ جماعت اسلامی ہند کریم نگر موجود تھے

 

۔یہ پروگرام بھارت کی گنگا جمنا تہذیب کا منظر پیش کر رہا تھا تمام مہمان مقررین نےاظہار خیال کیا اور جماعت کے اس پروگرام کی پرزور ستائش کی جناب عبد الرشید صاحب تیلگو اسپیکر نے بہت اچھے انداز میں رمضان کی عید کا پیغام اور قومی یکجہتی اور تمام مذاہب میں انسانیت کی اہمیت اور بہت سے امور پر خصوصی روشنی ڈالی اور اسلام کے پیغام کو اور اسلام کی اہمیت کو پیش کیا۔ اس پروگرام میں برادران وطن کی کثیر تعداد شریک تھی

 

پروگرام کے آخر میں سب کے لیے رمضان کی عید کا خصوصی میٹھا شیرخورما کا اہتمام کیا گیا ۔صدارتی تقریر جناب نعیم الدین احمد صاحب امیرمقامی نے پیش کی۔پروگرام مولانا جنید سعاداتی کی تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا،تیلگو ترجمہ جناب عارف عرفان نے پیش کیا

 

۔اس پروگرام کے کنوینر محمدعارف عرفان نے کی اور پروگرام کی اینکرنگ جناب محمد موعید حامد صاحب نے کی۔ میرآصف علی ،حمید صاحب ایم آر او(ریٹائر)اور عمار لطیفی نے تمام مہمانان کا استقبال کیا ۔آخر میں سب کا شکریہ ادا کیا گیا ۔اس طرح پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button