مشہور صحافی تین مار ملللنا کی ضمانت منظور

حیدرآباد_ سکندرآباد کی عدالت نے ہفتہ کو نوین کمار عرف ٹین مار  ملللنا کی ضمانت منظور کی ہے ۔ جیل سے رہائی کے بعد انہیں ہفتے میں ایک دن چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن میں حاضری دینے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے کئی شرائط رکھی ہیں جس میں کسی کی بھی شخصی توہین نہیں کی جانی چاہیے۔ اشتعال انگیز ویڈیوز یا تقاریر اپنے چینل پر نشر نہیں کئے جائیں۔عدالت نے ضمانت کے حکم میں کہا کہ اگر کسی بھی عہدیدار ، عوامی نمائندے یا سیاستدان نے شکایت کی کہ انہوں نے دھمکی آمیز کال کی ہے تو انہیں سماعت میں شرکت کرنی ہوگی۔

 

واضح رہے کہ سکندرآباد کے سیتاپھل منڈی میں ماروتی نجومی مرکز کے منتظم لکشمی کانت شرما کی جانب سے رقم ادا کرنے  کی دھمکیاں دینے کے الزام میں تین مار ملللنا کو  14 دن کے لیے تحویل میں دیا گیا تھا ۔ مللنا کے وکیل نے 9 ستمبر کو آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد سکندر آباد عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر  کرتے ہوئے کہا کہ ریمانڈ کے دوران 4 دن کی پولیس تحویل بھی ختم ہوچکی ہے۔ جس پر عدالت نے ضمانت  منظور کردی۔پولیس نے بتایا کہ ملللنا  کے خلاف چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ اور چار مقدمات سی سی ایس اسٹیشن میں زیر التوا ہیں